پاک بنگلا دیش راولپنڈی ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کی پیش گوئی ہے، روزانہ بارشوں کے باعث تاحال پچز پر کام شروع نہیں ہو سکا، راولپنڈی ٹیسٹ میچ کس پچ پر کھیلا جائے گا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس چھوڑی جائے گی، گزشتہ کئی سالوں سے فلیٹ پچز کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو تنقید کانشانہ بنایا گیا، بنگلا دیش کی ٹیم سپنرز کو اچھا کھیلتی ہے اس لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے گھاس والی پچ بنانےکی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ نیٹ میں گھاس والی پچز پر بیٹنگ، باؤلنگ سیشن کر رہا ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں