یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد: (دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے اعلان پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہو گا، یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے، دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی پیش رفت کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں