خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس: حکومتی رکن کی وزیراعلیٰ پر الزامات کی بوچھاڑ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن طارق اریانی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پرایوان میں الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

طارق اریانی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں ہمارے پی ٹی آئی کے کارکنان آئی جی کی وجہ سے پابند سلاسل ہیں، سی ایم صاحب سے درخواست کی کہ جو جیلوں میں ہیں ان کی مدد کریں۔

حکومتی رکن نے کہا کہ ہم نے درخواست کی کہ جن پولیس والوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سی ایم نے ان پولیس والوں کو پروموٹ کیا۔

طارق اریانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایس ایچ او کو ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی کو ایس پی پروموٹ کیا، حیران ہوں کہ ہماری حکومت میں زیادتی کرنے والوں کو کیوں پروموٹ کیا جا رہا ہے؟۔

سپیکر سجاد خٹک نے کہا کہ پوسٹنگ، ٹرانسفر وزیراعلیٰ کا نہیں ان کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے، اگر کسی کا منسٹر سے اختلاف ہوتا ہے تو وہ متعلقہ فورم پر بات کرے، ہر بات پر وزیراعلیٰ کو تنقید کرنا زیب نہیں دیتا، معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں