ارشد ندیم کو کل گورنر ہاؤس لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا

لاہور:(دنیا نیوز) جیولن تھرو کے ورلڈ چیمپین ارشد ندیم کو کل گورنر ہاؤس میں ریڈ کارپٹ استقبالیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیں گے، قومی ہیرو ارشد ندیم کر گورنر ہاوس میں بگھی پر بٹھا کر تقریب میں لایا جائے گا۔

خیال رہے ارشد ندیم کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزرا پیپلزپارٹی کے رہنما اور افراد بھی شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں