بلوچستان: متعدد اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار، لورالائی، سبی، ژوب، مسلم باغ میں بارش ہوئی، لورالائی 16، سبی 13، خضدار 6، مسلم باغ 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیارت، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، بارکھان، زیارت، لورالائی، ہرنائی، سبی، قلات، خضدار، جعفر آباد میں بارش کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، حب، لسبیلہ، مستونگ ، ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش متوقع ہے تاہم بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں