بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے تاجر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہریوں کے جان و مال غیر محفوظ ہو گئے۔

بینک سے رقم لے کر جانے والے تاجر سے ڈاکو سرعام گن پوائنٹ پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج  دنیا نیوز  کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو تاجر سے رقم چھین رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق محافظ ٹاؤن کا رہائشی عمران سہیل بینک سے رقم لے کر جا رہا تھا، ڈاکوؤں نے سرعام تاجر کو روک کر لوٹ لیا، متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کی جائے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں