خان پور: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3افراد جاں بحق

خان پور:(دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3افراد کی جان گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بے نظیر شہید روڈ نادرا آفس کے قریب پیش آیا ، جہاں تیزرفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک دو سالہ  بچہ شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، جنہوں نےمرنے والوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں