کار سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک چالان کا انوکھا واقعہ

اتر پردیش :(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان جاری کردیا گیا۔

بھارت میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، اور وہاں کے ٹریفک قوانین کبھی کبھی عجیب بھی ہوجاتے ہیں، کیونکہ متعدد بار وہاں کے غیر معمولی ٹریفک چالان بھی سامنے آئے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ اتر پردیش میں بھی پیش آیا جہاں ایک ڈرائیور کو گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان ہونے پر اسے بتایا گیا کہ وہ چالان کی رقم ادا کرے یا پھر عدالت میں حاضر ہوجائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے کار ڈرائیور کو 1ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے، یہ عجیب و غریب واقعہ توشار سکسینہ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا، ابتدائی طور پر توشار نے اسے نظرانداز کیا، لیکن جلد ہی ایک اور پیغام اور ای میل کے ذریعے فالو اپ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں