مغرب آگ سے کھیل رہا: روس کی امریکہ کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ مغرب یوکرین کو میزائلوں سے لیس ہو کر روسی کے اندر حملوں کی اجازت دے کر آگ سے کھیل رہا اور امریکا کو خبردار کیا تیسری عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں ہوگی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے 6 اگست کو روس کے مغربی کرسک ریجن میں حملہ کیا تھا اور جنگ عظیم دوم کے بعد روس پر اس بڑے غیرملکی بڑے حملے میں یوکرینی فورسز نے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا تھا، روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کی جانب سے اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ مغرب چاہتا ہے کہ یوکرین جنگ مزید پھیلے اور یوکرین کو غیرملکی اسلحے کی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے مزید خرابی کو دعوت دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرگئی لاروف نے ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب ایک بار پھر تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور وہ ایسے ہیں جیسے چھوٹے بچے ماچس سے کھیلتے ہیں یہ ان لوگوں کے لئے خطرناک چیز ہے جو ایک یا دوسرے مغربی ملک میں جوہری ہتھیاروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں