گورنر سندھ کیساتھ ارشد ندیم کی معروف ریسٹورٹ آمد، لوگ دیکھ کر حیرت میں مبتلا

کراچی: (دنیا نیوز) پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے گولڈ میڈل ارشد ندیم کراچی کے معروف ریسٹورنٹ گئے جہاں ان کی تواضع کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ارشد ندیم کے ہمراہ کراچی کے معروف نہاری ریسٹورنٹ آمد ہوئی جہاں شہریوں نے ان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

لوگوں نے گورنر سندھ اور ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، ریسٹورنٹ میں ارشد ندیم کی کراچی کی مشہور نہاری سے تواضع کی گئی، جس کی انہوں نے تعریف کی۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شہریوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں