اوکاڑہ: بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی، خاتون اور بچہ جاں بحق

اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جان کی بازی ہارگئے۔

افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں چک بمبی میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی، چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو موٹر بائیک سروس، 2 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جانبحق ہونے والوں کی شناخت اقراء زوجہ منور (30 سال تقریباً) اور ایان ولد رمضان (4 سال تقریباً) کے ناموں سے ہوئی، نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں