9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کرانے کے لئے ججز کی شرط ضروری نہیں، عدلیہ نے معذرت کرلی تو ہم خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ججز سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات اس لئے چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں