عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2503ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 62 ہزار500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 25 ہزار 51روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں