شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چینی کی قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کرلیا۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وزیرصنعت و پیداواررانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی ، شرکا نے ملک میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔

بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ برآمد کرنے کے لئے چینی کی ریٹیل قیمت کی حکومتی بینچ مارک کی شرط برقرار رہے گی جبکہ چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم ہے، ملک میں چینی کا سرپلس سٹاک موجود ہے، چینی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں