تحریک تحفظ آئین پاکستان اورعوام پاکستان پارٹی کے درمیان روابط بڑھنے لگے

اسلام آباد :(دنیانیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان روابط بڑھنے لگے ۔

ذرائع کےمطابق شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔

ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں کا آل پارٹی کانفرنس بلانے اور موجود ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں