خلائی تحقیق: سعودیہ اور برازیل کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ طے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور برازیل کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں سعودی خلائی ایجنسی نے مملکت کی طرف سے نمائندگی کی اور برازیل کی خلائی ایجنسی نے اپنے ملک کی طرف سے نمائندگی کی، اس معاہدے کا مقصد پرامن مقاصد کے لیے خلا کے بارے میں ریسرچ اور خلائی تحقیق کے شعبے میں تزویراتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

معاہدہ خلائی ایجنسی کی پانچویں سپیس اکانومی لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے موقع پر طے پایا، اس اجلاس کی میزبانی برازیل کے شہر فوز ڈو ایگواؤ نے 11 سے 13 ستمبر کے دوران کی، اجلاس میں G20 ممالک اور خلائی شعبے میں کام کرنے والی بڑی برازیلی کمپنیوں کے صدور اور سی ای او نے شرکت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں