سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید 400 روپے فی تولہ اضافہ

کراچی :(دنیا نیوز) آج ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 283 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کے اضافے کے بعد قیمت 2577 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔ 

واضح رہے  فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں