حکومت قاضی فائزعیسیٰ کو آئینی عدالت کا سربراہ بنانے جارہی ہے:لطیف کھوسہ

لاہور:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ماہر قانون سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت قاضی فائزعیسیٰ کوآئینی عدالت کا سربراہ بنانے جارہی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وکلا توپاکستان بنانےوالےہیں، وکلا کےرویے میں شائستگی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ جسٹس منیرپلس ہیں، خدارا! آئین کےساتھ کھلواڑنہ کریں، چیف جسٹس بھی اپنی اداؤں پرغورکریں، یہ حکومت قاضی فائزعیسیٰ کوآئینی عدالت کا سربراہ بنانے جارہی ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ قاضی فائزعیسیٰ نےعدلیہ کےاندرڈکٹیٹرشپ قائم کردی ہے، حکومت نےجسٹس منصورعلی شاہ کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آئین اورملک کےساتھ خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے، ایم این ایزکی دوبارہ منڈیاں لگائی جائیں گی، قاضی فائزعیسیٰ کی سہولت کاری کی وجہ سےحکومت کےپاس دوتہائی اکثریت ہوگی۔

آخر میں 63اے نظرثانی کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 63اے نظرثانی کیس کا فیصلہ متفقہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں