ملتان میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ چوک کچہری کے قریب پیش آیا، گولیاں لگنے سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے، نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، قتل کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

تھانہ کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، جاں بحق افراد کی شناخت عمران اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں