فرانس کا اسرائیل سے لبنان میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرے۔

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر سختی سے عملدرآمد کر کے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو بحال کیا جائے گا، اس سلسلے میں انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس ( یو این آئی ایف آئی ایل ) کے ساتھ فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس اس سمت میں کام کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اور بہت جلد لبنان کی حمایت میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گا، ایک طویل مدتی تصفیہ تک پہنچنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے اس بات کا مطالبہ بھی کیا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان اقوام متحدہ کی تیار کردہ عارضی سرحد بلیو لائن کے دونوں اطراف کی آبادیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بے گھر افراد کو مکمل حفاظت کے ساتھ گھر واپس آنے کے قابل ہونا چاہئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں