آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی ، جنوبی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چندمقامات پر جھکڑ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، تربت، پڈعیدین اور دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔