نارووال: بھائی سے جھگڑے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی

نارووال: (دنیا نیوز) ساتویں کلاس کے طالب علم نے بھائی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ محمد عمر نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، دونوں بھائیوں میں جھگڑا کھیل کے دوران ہوا تھا۔

جھگڑے کے بعد بڑا بھائی اور والدہ خریداری کیلئے بازار گئے تھے، بچوں کا والد محمد افضل روزگار کیلئے بیرون ملک مقیم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں