پی ٹی آئی کے اندر ہی میر جعفر بیٹھے ہوئے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی میر جعفر بیٹھے ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام   دنیا مہر بخاری کے ساتھ   میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو جلسے میں دعوت دینا ملک دشمنی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھے، یہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف کام کرتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اتنا نااہل، نالائق، غیرذمہ دار وزیر اعلیٰ ہے کہ 24 گھنٹے غائب رہا، علی امین گنڈا پور خود ساختہ روپوش رہے، اس حوالے سے حقائق سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین کہاں رہے؟ محسن نقوی کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی چاہئے، کبھی کبھی علی، نقوی بھائی بھائی کے نعرے بھی لگ جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں