شہر قائد میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے محنت کش جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ منگھو پیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب پیش آیا، محنت کش کام کرنے میں مصروف تھا اچانک ویلڈنگ پلانٹ پھٹ گیا جس سے ویلڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ویلڈر بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں