ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ دن اچھا کھیلنے والا بہتر رزلٹ حاصل کرتا ہے: ٹم نیلسن

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں جو پانچ دن اچھا کھیلتا ہے وہ بہتر رزلٹ حاصل کرتاہے۔

پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے اپنے کیرئیر کے 19 ویں ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنا لی یہ قابل تحسین ہے، اس نے ہمارے باؤلرز کو کوئی موقع نہیں دیا اور بھرپور سٹروکس کھیلے۔

ٹم نیلسن نے بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بابراعظم کے خلاف ٹیمیں تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ٹیمیں جانتی ہیں کہ بابر کہاں سکور کرتے ہیں، اتنے بڑے کھلاڑی کا کم بیک نہیں ہورہا ، بابر خود بھی بہت محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اہم سپنر ابرار احمد بیماری کے باعث اس وقت ہسپتال میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں