اے این ایف کی کارروائیاں، 75کلو منشیات برآمد، خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 8 مختلف کارروائیوں میں75 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، مردان، شیخوپورہ اور حیدرآباد میں کی گئیں، کارروائی میں 53کلو650گرام چرس،13 کلو800گرام افیون برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران 5 کلوگرام ہیروئین بھی برآمد کی گئی، گرفتارملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلبا کو بھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں