ایم این اے سردار لطیف کھوسہ روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں بری
لاہور:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کو روڈ بلاک کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔
کینٹ کچہری میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کے خلاف روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باعث مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے سردار لطیف کھوسہ ودیگر کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ درج تھا۔