اسرائیل تمام عرب ریاستوں اور مسلمانوں کی سرزمین کنٹرول کرنا چاہتا ہے، نائب سربراہ حزب اللہ

غزہ: (دنیا نیوز) نائب سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام عرب ریاستوں اور تمام مسلمانوں کی سرزمین کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

نائب سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب کی لڑائی کو فلسطین کی لڑائی سے الگ نہیں کیا جاسکتا، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اگر ہم نے اسرائیل کا سامنا کیا تو وہ توسیع پسندانہ مقاصد حاصل کر لے گا۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، حزب اللہ کے جنگجو کی لبنان بارڈر پر اسرائیلی فوج سے محاز آرائی جاری ہے، اسرائیل کو بتا دیا کہ جنگ کا حل غزہ میں جنگ بندی ہے۔

نائب سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو 20 لاکھ اسرائیلی شہری مستقل خطرے میں رہیں گے، ہم اس زمین کے مالک ہیں، لڑیں گے اور عزت سے شہید ہونگے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں