ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6.1 ریکارڈ

انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا بتانا ہے کہ  مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے،  زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 9 کلو میٹر تھی۔

یورپی بحیرۂ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) کا کہنا ہے کہ آج ترکیہ کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں نے ترکیہ کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں قیامت خیز تباہی مچائی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں