مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے۔

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید و دیگر اعلیٰ حکام نے ایری پورٹ پر محمد وسیم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پر تپاک استقبال پر حکو مت بلوچستان کا شکر گزار ہوں، مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لے کر آؤں گا، ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا کہ شاہ زیب کے بعد محمد وسیم نے بھی ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، یوتھ کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا، نوجوانوں کی کھیلوں کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں