گھوٹکی: ایم پی اے شہریار شر پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ 20افراد پر درج، ایس ایچ او گرفتار

گھوٹکی:(دنیا نیوز) سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر پرقاتلانہ حملے کے واقعہ کا مقدمہ 20ملزمان پر درج جبکہ ایس ایچ اوگرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ رونتی تھانہ میں مقتول علی محمد شر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں سیلرا گینگ کے 17نامزد اور 3نامعلوم افراد شامل ہیں ۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ شہریار شر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوئے ، ایس ایچ او شکور لاکھو نے حملہ کی پلاننگ کی۔

خیال رہے ایس ایچ او شکور لاکھو کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتارکرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں