معمولی رنجش پر ملزم نے 23 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

جہانیاں: (دنیا نیوز) خانیوال کے قریبی شہر جہانیاں میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

معمولی رنجش پر ملزم نے 23 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، نوجوان غلام مصطفیٰ کا 40 فیصد جسم تیزاب سے جھلس گیا۔

متاثرہ نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وقوعہ کے بعد ملزم عابد فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں