منچن آباد: دو موٹرسائیکل سواروں میں تصادم، 5 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

منچن آباد: (دنیا نیوز) دو موٹرسائیکل سواروں میں تصادم سے 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں