افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید

کابل:(دنیا نیوز) افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان عبوری حکومت کے ڈپٹی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جناب محمد عباس نے افغان حکومتی اراکین میں اختلاف کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی بھی ملکی دشمنوں کا ذکر بار بار کر ے تویہ اپنی اندرونی کمزوریوں کو چھپانے کے زمرے میں آتی ہیں اورسوالات اٹھ رہے ہیں کہ اگر قیادت واقعی متحد ہے تو پھر اختلافات کیوں بڑھتے جا رہے ہیں۔

تاہم یہ بھی بتایاگیا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے اندرونی تنازعات کو دشمنوں سے منسوب کے دعوے میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے، یہ بیانیہ اکثر اندرونی بدانتظامی اور قیادت کے تنازعات سے توجہ ہٹا کر بیرونی الزام کی طرف لے جاتا ہے۔

واضح رہے افغانستان کی آزادی کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں، ان تین سالوں میں افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود نہیں تھیں لیکن ہمارا دشمن ابھی تک چھپے بیٹھا ہے، وہ افغانستان کی معیشت، سیاست، داخلی امور اور سلامتی کے شعبوں میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں