پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ، بھارتی میڈیا عوام کی ذہن سازی کرنے لگا

نیو دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کو دنیا کے سامنے خطرناک ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اس کا اصل مقصد بھارتی عوام کی ذہن سازی کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارت کی فلمی صنعت بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم میں برابر کی شریک ہے اور بھارتی فلمی انڈسٹری حقیقت کو مسخ کرنے میں عمل پیرا ہے، بھارت کی طرف سے تیار کردہ مواد، غلط معلومات پر مبنی ہیں جو نفرت کو بڑھاوا دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے تیار کردہ مواد گمراہ کن اور غلط معلومات پر مبنی ہوتا ہے جو نفرت کو بڑھاوا دیتا ہے، مودی سرکار اپنے پروپیگنڈے میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ ساتھ ہی بھارت کی جانب سے پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے مقاصد کو حاصل کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کی فلمیں اور ڈرامے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کی منفی تصویر پیش کررہے ہیں۔

بھارت اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو تمام معاملات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہیں بھارتی حکومت کے اقدامات عالمی قوانین کے خلاف ہوتے ہیں لیکن بدنام پاکستان کو کیا جاتا ہے۔

بھارت کی مہمات تشدد کو فروغ دیتی ہیں، جو امن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی حکمت عملی نے خطے میں امن کے قیام کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، بھارتی میڈیا کے ذریعے جھوٹی معلومات پھیلانا عالمی سطح پر غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

بھارت کے اقدامات نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑھاوا دیا ہے، جبکہ الزامات پاکستان پر عائد کرتا ہے، اس کے علاوہ بھارتی قیادت کی غلطیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں