کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت 5 مزید شہروں کیلئے نئے ایف بی آر ریٹ جاری
لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت مزید 5 شہروں کیلئے نئے ایف بی آر ریٹ جاری کر دیئے۔
اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئے ایف بی آر پراپرٹی ریٹ کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق کراچی میں عبداللہ ہارون میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ ، کراچی میں ایئر فورس سوسائٹی رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ، ایئر فورس سوسائٹی بلوچ کالونی میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 30000 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں اختر کالونی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 ، الفلاح سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے، کراچی کرامیں علی بستی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 700 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافہ کیلئے نیا سسٹم متعارف
ایف بی آر کے مطابق کراچی میں عسکری ون، ٹو اور تھری کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1100 ، عسکری فور کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 ، عسکری فائیو کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 15000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈی ایچ اے ون سے سیون تک رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 ، ڈی ایچ اے سیون ایکسٹینشن کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 اور ڈی ایچ اے ایٹ کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 7300 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔