ڈھاکہ: گارمنٹس فیکڑی کے ملازم مشتعل، شدید احتجاج، فوج، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیا، فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے ملامین کے مظاہرے کے موقع پر کچو کھیت کا علاقہ میدان جنگ بن گیا اور علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے مزدور اپنی واجب الادا اجرت اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
احتجاج بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور مظاہرے کے شرکاء نے پولیس اور فوج کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔