جھنگ : معمولی رنجش پر سنگدل باپ نے بچے کی ٹانگ کاٹ دی

جھنگ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جھنگ میں سنگدل باپ نے کلہاڑی مار کر 12سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔

واقعہ جھنگ میں پیش آیا، 12سالہ بچہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہا تھا کہ اپنی حقیقی ماں کو ملنے چلا گیا ، جس پر سوتیلی ماں نے بچے کے باپ کو اشتعال دلا دیا۔

بچے کے والد نے طیش میں آکر کر کلہاڑی بچے کی ٹانگ پر مار دی جس سے بچے کی ٹانگ کٹ گئی ، بچے کو تفتیش ناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچے کی ماں کو طلاق دی ہوئی تھی، جس نے حقیقی ماں سے رغبت پر بچے کو سزا دی ہے ، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں