پنجاب ریونیو اتھارٹی کو شیخوپورہ اور قصور میں بھی فعال کردیا گیا

لاہور : (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کو قصور اور شیخوپورہ میں فعال کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق انفورسمنٹ افسر عاقل سردار کو قصور اور عمر منیر کو شیخوپورہ کا چارج سونپا گیا ہے، چند ماہ پہلے ہی بہاولپور آفس بھی آپریشنل کیا گیا ہے, خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 9 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگئی ہے، نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی، دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جلد ہی مری، اوکاڑہ، جہلم میں بھی پی آر اے دفاتر کھول دیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں