پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایئر پنجاب والا معاملہ گفتگو میں آیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک اچھی ایئر لائن کی ضرورت ہے، لوگوں نے میاں صاحب سے کہا کہ خوار ہو کر پاکستان آنا پڑتا ہے، اگر صوبے چاہیں تو اپنی ایئر لائن شروع کر سکتے ہیں، جب پارٹی کے لوگ بیٹھتے ہیں تو اس معاملے پر بات تو ہوتی ہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے اربوں روپے کے مقروض صوبے کے پی نے بھی پی آئی اے خریدنی ہے، پی آئی اے میں اڑنے والے جہاز ہوتے ہیں دوسروں کی بات نہیں ہو رہی، آپ دوسرے اداروں کے تو پیسے دے نہیں پا رہے۔

ہماری حکومت پنجاب کے اخراجات پہلے ہی انڈر کنٹرول ہیں، پنجاب کے اندر کوئی اخراجات کا معاملہ نہیں، پنجاب میں کینسر ہسپتال بن رہا ہے، کسان کارڈ سے کسانوں کی مدد ہو رہی ہے، مریضوں کو ادویات، بچوں کو الیکٹرک بائیکس کو مل رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں