علی امین گنڈا پور کا پی آئی اے کی بڈنگ میں بڑھ چڑھ کر بولی لگانے کا اعلان

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی آئی اے کی بڈنگ میں بڑھ چڑھ کر بولی لگانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی میں جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، ہم پی آئی اے کو سرکاری رکھیں گے، یہی نام رہے گا، صوبے کے اوورسیز کہہ رہے ہیں ہم حصہ ڈالیں گے ،یہ ایئر لائن ان کو نہیں خریدنے دیں گے، ملک میں قانون بچا ہے نہ آئین، معیشت کا کباڑا نکال دیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ یہ وفاقی اداروں کو بیچتے جا رہے ہیں، اب ایک فائنل اور فیصلہ کن مارچ کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں