راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔