پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20 آج، شاہین جیت کیلئے پر عزم
برسبین: (دنیا نیوز) شاہینوں نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز پر نظریں جمالیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم جیت کیلئے پر عزم نظر آ رہی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل برسبین میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔
پاکستان کا پلڑا بھاری
پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی 20 ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے 13 اور کینگروز نے 11 میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا تھا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔
فوٹو سیشن
پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم نے برسبین میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پاکستانی پلیئرز کا برسبین میں ٹی 20 کٹ میں آفیشل فوٹو سیشن ہوا ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔