افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور روس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور روس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر کے افغانستان کے نمائندے نے پاکستان کا دورہ کیا، روسی صدر کے نمائندے نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق پُرامن افغانستان کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فریقین نے علاقائی امن کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر کے نمائندے کی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان سے بھی ملاقات ہوئی، فریقین نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں