سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 15 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.05 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں