اے ٹی سی راولپنڈی میں نو مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کی۔
دوران سماعت مقدمات میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی، حاضری کے بعد ملزمان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
بعدازاں عدالت نے مقدمات کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔