چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا۔

آئینی بنچ کے ممبرز جسٹس امین الدین خان اورجسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم دونوں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کے ممبر تھے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کمیشن کے رکن یہ کیس نہیں سن سکتے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیخلاف درخواست میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سنیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سنیارٹی سے ہٹ کر چیف جسٹس تعیناتی کی ماضی کی مثالیں موجود ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے کیس دوسرے آئینی بنچ میں لگانے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں