کے پی کابینہ کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر کرنے کی منظوری

پشاور: (ذیشان کاکا خیل) خیبرپختونخوا کابینہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائے گی، صوبائی حکومت کی الیکشن کمیشن کے خلاف تیار پٹیشن کی کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

رٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملد رآمد نہیں ہو رہا، 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا، 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں تاحال سینیٹ کا الیکشن منعقد نہیں ہوا۔

پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن مخصوص نشستوں کے فیصلے سے جڑا ہوا ہے، سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں، قومی اسمبلی بھی مخصوص نشستوں کے بغیر نامکمل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں