ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
سیہون: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ سیہون میں اکرو ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل کے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔