کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 24 ارب کی کھاد خرید لی: سیکرٹری زراعت

ملتان: (دنیا نیوز) سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 24 ارب روپے کی کھاد خرید لی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف ورائٹیز تیار کر لیِ کاشتکاروں کو سبسڈی پر نیا بیج دیں گے۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ بہاولپور کو کاٹن ویلی میں تبدیل کر کے فصل کی پیداوار بڑھائیں گے، ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں